پاک زمبابوے دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

April 23, 2021

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کےمطابق میچ دوپہر2 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔

آج کی جیت پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری دلادے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 2 ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ محمد رضوان کو 82 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 15 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں اور ان تمام میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے۔