بھارتیوں نے گرمی کا منفرد توڑ نکال لیا

April 24, 2021

بھارتیوں نے گدھے سے گرمی کا منفرد توڑ نکال کر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی گاؤں کے باسیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چارپائی پر بیٹھے کچھ افراد گرمی کو شکست دینے کے لیے گدھے سے چلنے والا دستی پنکھا استعمال کررہے ہیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ویران علاقے میں چارپائی پر کچھ افراد بیٹھے ہیں، ایک لمبے ڈنڈے پر دو چادریں لٹکی ہوئی ہیں اور ڈنڈے سے ہی گدھے کو بھی باندھا گیا ہے، جب گدھا ڈنڈے کے گرد گھومتا ہے تو چادریں چارپائی پر بیٹھے افراد کو ہوا دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔