این اے 249 میں مفتاح اسماعیل کی فتح یقینی ہے، شاہد خاقان

April 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک کے مقتدار اداروں نے حکومت اور ملک سے نکالا ہے ۔اب بات وزیراعظم کے گھر جانے سے نہیں بلکہ آئین پر عمل کرنے سے بنے گی۔این اے 249میں مفتاح اسماعیل کی فتح یقینی ہے ۔ہم یہاں ڈسکہ جیسی صورت حال پیدا نہیں ہونے دیں گے ۔دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان اور کراچی کے لیے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے بدھ کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تیرہ سال کے دوران سندھ میں کوئی کام نہیں کیا لیکن الیکشن قریب آتے ہی کام شروع کرادیئے ہیں ۔این اے 249میں مسلم لیگ (ن) کا بھی امیدوار ہے ہمیں افسوس ہے کہ صوبائی حکومت نے وزرا کے فنڈز کو استعمال کیا ہے ۔