کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے لگی

April 29, 2021

انٹرنیشنل کرائم انڈیکس نے جرائم کے اعداد و شمار پر شہروں کی درجہ بندی جاری کردی ہے، ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا 115 واں نمبر ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شب و روز محنت نے ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا درجہ بندی بہتر کردی۔

انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کی جانب سے اعداد و شمار جاری کردیا گیا۔

کراچی کا موجودہ کرائم انڈیکس 53 اعشاریہ 70 ہے اور فہرست میں 115 ویں نمبر ہے، 2014 کے کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے نمبر پر تھا اور سال 2020 میں کراچی 103 نمبر پر تھا۔

کرائم انڈیکس میں پہلے نمبر پر وینزویلا کا شہر کراکس ہے، افغانستان کا شہر کابل فہرست میں 14ویں نمبر پر ہے۔

بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 43 ویں جبکہ امریکی شہر ہیوسٹن 52 ویں نمبر پر ہے، بھارت کا شہر دہلی 82 ویں اور واشنگٹن ڈی سی 88 ویں نمبر پر ہے۔

فرانس کے شہر نانٹس 105 اور انڈیا کے شہر بنگلور 108 واں نمبر ہے۔