شہباز گِل کو عالیہ ظفر پر فخر کیوں؟

April 30, 2021

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عالیہ ظفر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

انہوں نے عالیہ ریاض کی تعریف کرتا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ خاتون کرکٹر عالیہ ریاض کو ویمنز کرکٹر آف دی ایئر2020 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں قابلِ فخر بنانے پر آپ کو بے حد مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں شمولیت ترقی اور متوازن معاشرے کے لئے لازمی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آزاد بورڈ آف گورنرز کی پہلی خاتون رکن عالیہ ظفر کو گزشتہ ماہ قذافی اسٹیڈیم میں ویمنز کرکٹر آف دی ایئر2020کی ٹرافی دی گئی تھی۔