• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں: عالیہ ظفر


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پہلی خاتون انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر عالیہ ظفر کا کہنا ہے کہ تاریخ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔

2019 کے آئین کے مطابق پی سی بی کے گوررنگ بورڈ میں چار آزاد اراکین کا تقرر بھی کیا گیا ہے جنہیں آزاد ڈائریکٹرز کا نام دیا گیا ہے ان میں ایک خاتون ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

عالیہ ظفر کو خاتون ڈائریکٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو ہیومن رییسورس کی ماہر ہیں اور بینکنگ سیکٹر میں ایچ آر کی سربراہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ پی سی بی کی گورننس پہلے بھی بہتر ہے اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے پی سی بی نے انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تقرری کر کے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے ۔‘

‏ انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر پی سی بی عالیہ ظفر نے ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی سی بی کے انڈیپینڈنٹ اراکین ہیں، ہمارا کوئی مفاد نہیں ہے۔

‏انہوں نے کہا کہ آزاد اراکین کے آنے سے پی سی بی کی گورننس بہتر ہو گی، آزاد اراکین ربڑ اسٹیمپ نہیں ہوسکتے، پی سی بی میں مزید بہتری لانے کی کوشش ہے۔

‏عالیہ ظفر نے کہا کہ پی سی بی نے گورننس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اچھا قدم اٹھایا ہے، ہمارے خطے میں کرکٹ خاتون ڈائریکٹر آنے سے مزید خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

‏ انہوں نے کہا کہ خواتین میں صلاحیتیوں کی کمی نہیں، مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، عالیہ ظفر نے کہا کہ جہاں بہتری لانے کی ضرورت ہے وہاں فوری طور پر بہتری لائیں گے۔

عالیہ ظفر نے بتایا کہ وہ ایچ آر کی ماہر ہیں، پی سی بی کی ایچ آر کمیٹی کی چئیرپرسن انہیں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین