فردوس عاشق اعوان پروٹوکول نہ ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ پر برہم

May 02, 2021


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پروٹوکول نہ ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ پر برہم ہوگئیں۔

فردوس عاشق اعوان اسسٹنٹ کمشنر پر بھرے بازار میں برس پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ رش میں کیوں نہیں آئيں، ماسک پہنا؟

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بہت رش ہے، اس لیے وہ تھوڑا پیچھے تھیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ آپ کو تو برآمد کیا گیا ہے، رش سب کے لیے ہے، آپ آسمان سے اتری ہیں کیا؟۔

فردوس عاشق اعوان نے تضحیک آمیز لہجے میں کہا کہ آپ کو لگایا کس نے ہے؟۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دیکھا کہ فردوس کوئی بات نہیں سن رہیں، تو پنڈال سے باہر نکل گئيں۔