کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ پشاور میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری

May 03, 2021

پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز بھی شروع کردی گئی ہیں۔

پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے ترجمان کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز کے ساتھ ہارٹ اینڈ لنگز ٹرانسپلانٹ اور دیگر امراض قلب کے علاج کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

ان سرجریز سے پی آئی سی صوبے کا واحد پیڈیاٹرک کارڈیک اسپتال بن جائے گا، پی آئی سی میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا جا سکے گا۔

ترجمان کے مطابق بچوں کے دل میں پیدائشی سوراخ جیسی بیماریوں کا علاج بھی ہوسکے گا۔

معروف پیڈیاٹرک اینڈ ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر مبشر زرین خان طاہر خیلی پی آئی سی سے وابستہ ہو گئے ہیں۔