جینیفر لوپیز نے کنسرٹ کے دوران اپنی والدہ کو اسٹیج پر بلا لیا

May 04, 2021

جینیفر لوپیز 1969 کے مشہور گانے پر پرفارم کررہی تھیں کہ اس دوران انہوں نے اپنی والدہ کو بھی اسٹیج پر بلایا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے کنسرٹ میں کورونا ویکسین لگوانے والے 20 ہزار فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شریک تھے۔

اس کنسرٹ کا مقصد کورونا ویکسین کی آگاہی بڑھانا ہے جبکہ عالمی رہنماؤں سے غریب ممالک میں ویکسین کی دستیابی آسان بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔