ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور، شہباز شریف خوش

May 04, 2021

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور ہونے پر خوش ہوگئے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ این اے249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی منظوری کا سن کر خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹوں کے انتہائی کم فرق کی وجہ سے شفافیت کی خاطر یہ فیصلہ ہوا ہے۔


شہباز شریف نے مزید کہا کہ یقیناً ووٹ کی ساکھ ہی جمہوریت کی بنیاد ہے۔