غیرقانونی بھرتی ریفرنس ،شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

May 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی کی عدالت میں ہیں،شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔