بڑی امریکی کمپنیوں کا ملازمین سے ناروا سلوک

May 05, 2021

کراچی ( جنگ نیوز ) کورونا وائرس کی یکے بعد دیگرے طویل لہروں اور ویرئینٹس کے باعث کمپنیوں نے غریب ملازمین پر اپنا نزلہ گرایا اور ان سے چھٹکارا حاصل کر لیا ۔ انہیں سخت مشکل حالات کا سامنا ہے ، انہیں روزگار سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ جب اقتصادی مندی نے آگھیرا تو امریکی کمپنیوں نے کم اجرت والے کارکنوں سے سکٹ رویہ اختیار کرلیا جو پہلے ہی سے انہیں کم از کم اجرت سے بھی مزید کم ادا کر رہے ہیں ۔انہیں مقررہ اوقات سے بڑھ کر کام کر نے کے لئے کہا جاتا ہے لیکن اوور تائم بھی نہیں دیا جاتا ،جو ملازمین سب سے زیادہ متاثر ہیں ان میں چائلڈ کئیر کارکن ، پٹرول پمپس کلرکس ، ہوٹلوں میں کام کر نے والے بیرے اور دیگر کارکن اور سیکورٹی گارڈز وغیرہ شامل ہیں ۔