انٹر بینک، ڈالر 25 پیسے سستا

May 05, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 25پیسے تک کمی ،یورو بھی 70پیسے سستا ہو گیا تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 50پیسے بڑھ گئی ، منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کی کمی سے 153.35 روپے سے کم ہو کر 153.10روپے اور قیمت فروخت 153.45 روپے سے کم ہو کر 153.20 روپے ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 153.50روپے سے کم ہو کر 153.30 روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کی کمی سے 153.80 روپے سے کم ہو کر 153.70 روپے ہو گئی۔