جنرل نرسنگ ڈپلومہ کورس کےنتائج کااعلان

May 07, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نرسنگ امتحانات بورڈ پنجاب نے جنرل نرسنگ ڈپلومہ کورس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نرسنگ ڈپلومہ کورس کے امتحانات میں 7514 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 7235 کامیاب قرار پائے۔امتحانات میں کامیابی کا تناسب 96 فیصد رہا۔