کراچی سمیت سندھ بھر میں کل بھی کاروبار کی مہلت

May 07, 2021

کراچی سمیت سندھ بھر میں کل بھی کاروبار کی مہلت مل گئی، اتوار سے سخت پابندیوں کا نیا حکم جاری کردیا گیا۔

نئے حکم نامے کے مطابق تمام کاروبار، عید بازار اور مارکیٹیں 9 تا 16 مئی بند رہیں گی۔

بیکری، کریانہ، اسٹور، دودھ، گوشت اور سبزی کی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

ریسٹورنٹ کو صر ف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی جبکہ شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جائے گی۔

نئے حکم نامے کے مطابق بجی گاڑیوں میں بھی نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔