سندھ: جمعے کو کاروبار کی اجازت بے فائدہ ثابت

May 07, 2021

سندھ حکومت نے جمعے کے دن کاروبار کی اجازت دے دی، لیکن اس کا فائدہ نہ ہوسکا۔

دکانیں کھل گئیں، خریدار سوتے رہے، جمعے سے پہلے تک کراچی کی بڑی مارکیٹوں میں دکان دار خریداروں کی راہ تکتے رہے۔

طارق روڈ اور بہادر آباد میں خریداروں کا رش جمعے سے پہلے نظر نہیں آیا، زينب مارکیٹ اور صدر میں بھی معمول سے کم لوگ رہے۔

گرمی زيادہ تھی یا عوام کو حکومتی فیصلے کا دیر سے پتا چلا؟ جمعے کے دن کاروبار کھلے رکھنے کا بھرپور فائدہ نہ اٹھایا جاسکا۔

بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کم کم ہوگیا، سندھ حکومت نے ہفتے تک کاروبار کی مہلت دے رکھی ہے۔

اتوار سے نئی پابندیاں نافذ ہوں گی، 9 سے 16 مئی تک مارکیٹیں بند رہیں گی۔