جارج فلائیڈ کیس، ڈیرک شاون سمیت 4 سابق پولیس افسران پر نئی فرد جرم

May 09, 2021

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکہ کی ایک وفاقی جیوری نے جمعے کے روز پچھلے سال مئی میں پولیس اہلکار کے شکنجے میں ہلاک ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے جرم میں امریکی شہر منی ایپلس کے 4سابقہ پولیس افسران کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔اس فرد جرم میں ان پر سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو اس کے آئینی حقوق سے جان بوجھ کر محروم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جب ان میں سے ایک پولیس اہلکار ڈیرک شاون نے جارج فلائیڈ کو الٹے منہ زمین پر لٹا کر ان کی گردن پر اس وقت تک ٹانگ سے دباو ڈالا، جب تک وہ ہلاک نہیں ہو گیا۔