تمہاری جنت تمہاری ماں کے قدموں تلے ہے: بلاول بھٹو کا مدرز ڈے پر پیغام

May 09, 2021

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے ہمراہ گُزارے کچھ حسین اور نایاب کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں کچھ تصاویر بلاول بھٹو زرداری کے بچپن کے دنوں کی ہیں۔

بلاول بھٹو نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمہاری جنت تمہاری ماں کے قدموں تلے ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ماؤں کے عالمی دن پر دُنیا بھر کی تمام ماؤں کو نیک تمنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج اُن کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد محبت کے خالص ترین رنگ کے لیے ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے عقیدت، احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔