فیصل آباد: SOPs کی خلاف ورزی، سینکڑوں گرفتار، 186 مقدمات

May 09, 2021

فیصل آباد میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں افراد کو گرفتار کر کے ایک ہی دن میں 186 مقدمات درج کر لیئے گئے جبکہ 11 دکانوں کو سیل اور 12 مسافر بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد محمد سہیل چوہدری کے مطابق لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں پولیس کریک ڈاؤن کیا گیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران دکانیں کھولنے والے اور بغیر ماسک کے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں 186 مقدمات درج کیئے گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 50 فیصد سے زائد مسافر بٹھانے پر 12 مسافر بسوں کو بھی بند کر دیا گیا۔