سندھ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کرنے جارہی ہے جو مسئلے کا حل نہیں، وفاقی وزیر امین الحق

May 09, 2021

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی۔

وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کرنے جارہی ہے جو مسئلے کا حل نہیں ہے۔

امین الحق نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ ہے کہ میرپورخاص میں فوری این آئی سی وی ڈی یونٹ قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وفاق جناح اسپتال اور این آئی سی وی ڈی کو لیتا ہے تو پہلا سینٹر میرپور خاص میں کھولا جائیگا۔