کورونا سے نجات کیلئے لاک ڈائون نہیں توبہ کرناہوگی‘ جمعیت ن

May 10, 2021

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کے مسلط کردہ عذاب میں کورونا بھی شامل ہے جس کی نجات لاک ڈائون میں نہیں بلکہ اجتماعی توبہ میں ہےان خیالات کااظہارانہوں نے حاجی محمدحسین کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب میں کیاجس میں شیخ الحدیث مولاناعبدالمجیدحاجی سید امان اللہ آغاحاجی عبیداللہ کاکڑجہانگیرآغاسیدکفایت اللہ آغاقاری محمداسماعیل سیدنصیب اللہ آغاڈاکٹررحمت اللہ دیگر بھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ وائر س سمیت تمام مصائب سے نجات کیلئے ہمیں اللہ تعالیٰ کوراضی کرناہوگا ملک میں کورونا کی شدت کافی کم تھی جب سے میرا جسم میری مرضی والوںنے جلوس نکالا اس دن سے وائرس بے قابو ہے جب شام عراق اورحجاز کے علاقوں میں طاعون پھیلا تواس وقت کے عباسی خلیفہ نےحکم دیا کہ سب ایک دوسرے کو نیکی کا حکم کریں اورتمام برائیوں کو چھوڑ دیں جس پر عمل کیاگیاتو وبا خودبخود ختم ہوگئی ہمیں بھی توبہ کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرناہوگا۔