40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

May 10, 2021

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔

برطانوی محکمہ صحت کی ویکسینیشن کمیٹی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے 40 سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ہے۔

اس سے پہلے 40 سال سے کم عمر خواتین کو ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی تھیں، اب 40 سال سے کم عمر مردوں کوبھی ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی ہے۔

نئی ہدایات ویکسینیشن کے بعد متعدد افراد میں کلاٹ( خون کے لوتھڑے) بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں اور 40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔