ونگز فار لائف ورلڈ رن چیریٹی ایونٹ کا انعقاد

May 10, 2021


ریڑھ کی ہڈی کی تحقیق کے لیےونگز فار لائف ورلڈ رن چیریٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا ۔

ونگز فار لائف ورلڈ رن ایونٹ کےلیے 151 ممالک سے تقریبا ایک لاکھ چوراسی ہزار افراس نے حصہ لیا۔

اس میراتھن میں سوئیڈن کے ایرون اینڈرسن نےٹائٹل حاصل کیا ،یہ ان کا تیسرا ٹائٹل ہے جبکہ روس کی نینا زرینا خواتین ایونٹ کی فاتح رہیں ۔

اس ریس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے اکثر شرکا وہ لوگ تھے جنہیں ریرھ کی ہڈی کے مسائل کا سامنا تھا ، انہو ں نےوالکر ، ویل چئیرز کے ساتھ فاصلے طے کیا۔

اس ریس کا مقصد ریڑھ کی ہڈی کی تحقیق کے لئے فنڈز جمع کرنا تھا ۔

۔