بلوچستان: لورالائی میں 2 گروہوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

May 10, 2021

بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے میختر میں 2 گروہوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی کے علاقے میختر میں2 گروہوں کے درمیان مویشی چرانے کے تنازعے پر جھگڑے میں گولی چل گئی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے دو افراد دولت خان اور احمد جان جاں بحق ہوگئے۔


لیویز حکام نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ رکوائی اور حالات پر قابو پایا۔