جاوید لطیف‘الطاف اورBLA کے بیانیے میں فرق نہیں‘فواد

May 11, 2021

جاوید لطیف‘الطاف اورBLA کے بیانیے میںفرق نہیں‘فواد

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جاوید لطیف، الطاف حسین اور بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے)کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں،جاوید لطیف اپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگیں۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کے پاکستان نہ کھپے کے بیان کی مذمت خود شاہد خاقان عباسی نے کی۔ آئین کا آرٹیکل 5 شہریوں پر ریاست سے وفاداری کی لازمی شرط عائد کرتا ہے اس سے روگردانی کی اجازت نہیں۔