جائیداد کے تنازع پر خاتون نے تیزاب پی لیا،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) جائیداد سے حصہ نہ دینےکے رنج پر خاتون نے تیزاب پی لیا، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل۔تفصیل کےمطابق تھانہ قطب پورکےعلاقے صدیق آباد گلی نمبر 2 میں نادیہ علی نے پولیس کو اطلاع دی کہ مجھے کچھ افراد تشدد کانشانہ بنارہے ہیں اور میری جائیداد سے حصہ بھی نہیں دے رہے ،اطلاع پاکر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دیکھا کہ نادیہ بی بی مستقیم نامی شخص کے گھر موجود تھی اور گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں آرہی تھی اور اپنی جائیداد کا تقاضہ کررہی تھی کہ اگر تم نے میرا حصہ نہ دیا تو تیزاب پی لوں گی اور اس نے حصہ نہ ملنے کےرنج پر تیزاب پی اور حالت غیر ہوگئی ،موقع پر موجود پولیس نے نادیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا۔