کراچی: گلستان جوہر میں گھر سے 12 سالہ بچی کی لاش برآمد

May 14, 2021


کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر سے 12 سال کی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔

بچی کے ماں باپ کا انتقال ہوچکا ہے، وہ اپنے چچا اور چچی کے ساتھ رہتی تھی۔

پڑوسیوں کی جانب سے تشدد کی شکایت پر میاں بیوی کو حراست میں لے لیا گیا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔