ملتان، نشتر اسپتال میں کورونا کے 5 مریض جاں بحق

May 14, 2021

ملتان کے نشتر اسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوگئے ۔

ترجمان نشتر اسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر اسپتال میں اس وقت کورونا پازیٹو 108 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 64 مشتبہ مریضوں کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔

اسپتال کے کورونا وارڈز میں اس وقت مجموعی طور پر 230 مریض زیر علاج ہیں، نشتر اسپتال میں اس وقت 16 وینٹی لیٹر اور 17 آکسیجن بیڈز خالی پڑے ہوئے ہیں جبکہ 81 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔