اسلام آباد میں ویکسین مراکز دوبارہ کُھل گئے

May 15, 2021


عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد اسلام آباد میں ویکسین مراکز دوبارہ کُھل گئے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق ویکسین مراکز میں ویکسینیشن کے اوقات تبدیل کردیے گئے، نئے اوقات کے مطابق ویکسین مراکز صبح 8 سے شام 8 بجے تک کُھلے رہیں گے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اسلام آباد کے ویکسین مراکز میں جمعے کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 40سال کی عمر کے شہری واک ان ویکسین لگوا سکتے ہیں،شہری کسی بھی ویکسین مراکز سے واک ان ویکسین لگواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے باعث ویکسین مراکز دو دن بند رہے۔