• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن آج سے دوبارہ شروع ہوگی

پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن آج سے دوبارہ شروع ہو گی۔

عیدالفطر کی دو چھٹیوں کے بعد پنجاب میں ویکسی نیشن کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔

ویکسی نیشن مراکز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ملک میں اب تک 37 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جو پاکستان کی آبادی کا تقریبا ایک فیصد ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب میں نجی اور سرکاری اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

تازہ ترین