ویکسین کی نئی کھیپ آج پاکستان آئے گی

May 16, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ملک بھر میں اب تک تقریباً 40 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ۔ویکسین کی نئی کھیپ آج پاکستان آئے گی، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین سے آج ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچائی جائیں گی،سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ جبکہ سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی 2 لاکھ خوراکیں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بعد ازاں 21 مئی کو سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ ڈوزز اسلام آباد پہنچائی جائیں گی۔