جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

May 16, 2021


امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

اعلامیہ وائٹ ہاوس کے مطابقامریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اورفلسطینیوں کو باعزت طور پر جینے کے لیے اقدامات کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ حالیہ صورتحال کے باعث بچوں سمیت فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی جانیں گئیں۔

اُنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کیا اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے افراد کے لیے پُرامن ماحول کی خواہش کا اظہار کیا۔

جوبائیڈن نےاسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے اقدامات کی حمایت بھی کی۔