آج سندھ میں کورونا کے 1116 نئے کیسز رپورٹ، 7 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

May 16, 2021

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14792 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1116 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا وائرس کے 3853332 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 299177 کیسز ہوچکے ہیں۔ آج کوویڈ19 کے مزید 487 مریض صحتیاب ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 276076 کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج عالمی وبا کے باعث مزید 7 مریض انتقال کرگئے، جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4801 ہوگئی ہے۔ اس وقت 18300 مریض زیر علاج ہیں، 17535 مریض گھروں اور 17 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 748 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا متاثرہ 718 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسوقت کورونا کے 58 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1116 کورونا کیسز میں 365 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

جن میں ضلع شرقی میں 164، جنوبی کراچی میں 69 اور ضلع وسطی میں 65، کورنگی میں 40، ضلع غربی میں 15 اور ملیر میں 12 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں جامشورو میں 145، دادو میں 96 ، حیدرآباد میں 93، سانگھڑ میں 45، نوشہرو فیروز میں 43، نوابشاہ میں 42، ٹھٹھہ میں 37، بدین میں 36، خیرپور میں 29 اور گھوٹکی میں 25، ٹنڈو محمد خان میں 21، مٹیاری میں 19، ٹنڈوالہیار میں 19، عمرکوٹ میں 15، قمبر میں 11، میرپور خاص میں 8 ، سکھر میں 7، لاڑکانہ میں 5، جیکب آباد اور سجاول میں ایک ایک مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔