این آر او کی امیدیں دم توڑتی ہیں تو جعلی راجکماری بغضِ باطن دکھانے باہر آجاتی ہے، فردوس عاشق

May 16, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ این آر او کی امیدیں دم توڑتی ہیں تو جعلی راجکماری بغضِ باطن کا مظاہرہ کرنے باہر نکل آتی ہے۔

مریم نواز کے بیان پر ردِعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری قوم جان چکی کہ کون غدار ہے اور کون محبِ وطن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر ویزا مودی کو گھر بلانے والے اور خفیہ ملاقاتیں کرنے والے غدار کو قوم بخوبی جانتی ہے۔