انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹرسٹی کی نیوکاسل کیخلاف فتح

May 17, 2021

کراچی (جنگ نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے نیو کیسل یونائیٹڈ کو سنسنی خیز میچ میں تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا، فاتح ٹیم کے ٹوریس نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی۔پہلا ہاف 2-2 گول سے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں صرف پانچ منٹ میں تین گول بنے، اس بار نیوکیسل نے برتری لی، لیکن دو منٹ بعد ہی ٹوریس نے میچ برابر کردیا۔اس کے اگلے دو منٹ میں ایک اور گول بنا کر نہ صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ مانچسٹر سٹی کو 3-4 سے فتح دلا دی۔