سفیر پاکستان ناروے کی مسلمان بہن بھائیوں کو عید الفطر کی مبارکباد

May 17, 2021

اوسلو (ناصر اکبر)سفیر پاکستان ناروے ظہیر پرویز خان نے ناروےاور آئس لینڈ میں بسنے والے تمام پاکستانی اورمسلمان بہن بھائیوں کوعید کی مبارکباد دی اور ناروے حکومت کی طرف سے کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات کیں، سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم سب خصوصاً اوسلو میں رہنے والے لوگ کرونا وبا کی وجہ سے ایک مشکل وقت سے گزر رہےہیں، اس وبائی مرض نےہمارے طرز زندگی کو تبدیل کر دیا ہے، لہٰذا آپ سب حکومت ناروے کی طرف سے احتیاطی تدابیر پرمکمل عمل کریں، احتیاط کریں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور فاصلہ رکھیں۔