باٹاپور اور بھاٹی گیٹ میں فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی

May 17, 2021

لاہور(کر ائم رپو رٹر)باٹاپور اور بھاٹی گیٹ میں فائرنگ سے2نوجوان زخمی ہو گئے ۔ بھاٹی گیٹ میں دو افراد میں تلخ کلامی کے باعث جھگڑا ہو گیا، سبحانی کی فائرنگ سے فہد زخمی ہوگیا جبکہ باٹاپور کے علاقہ اتوکے اعوان میں دیرینہ دشمنی پرسجاول نے نوجوان علی نواز کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا گیا، ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔