ملتان؛ محکمہ اوقاف نے جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں

May 17, 2021


ملتان میں محکمہ اوقاف نے آپریشن کرکے جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں، شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان، کراکری بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ملتان میں جاوید ہاشمی کی بیٹی اور داماد کے ہال کے خلاف محکمہ اوقاف نے آپریشن کیا۔

محکمہ اوقاف کا موقف ہے کہ ریکارڈ کے مطابق صرف اوقاف کی زمین وا گزار کروائی جارہی ہے۔

دوسری جانب جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چار پشتوں سے خرید ی ہوئی زمین ہے، آپریشن سے پہلے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مالکان کے پاس شادی ہال کی منظوری کے کوئی کاغذات نہیں تھے۔