ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف کی مشاورت

May 17, 2021

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اپوزیشن لیڈر کی سرکاری رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں مریم اورنگزیب، رانا تنویر، رانا ثنا اللّٰہ اور خرم دستگیر سمیت دیگر رہنماؤں اور ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔


اس موقع پر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ن لیگ کی جمع قرار داد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے مشاورت کی۔

ن لیگ کی قرارداد میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی آج صرف مسئلہ فلسطین پر بحث کروائیں، اور قرارداد منظور کی جائے۔

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اجلاس میں پارٹی کی جانب سے فلسطین پر موقف پیش کریں گے، وہ ایوان میں آج خطاب بھی کریں گے۔