مشرق وسطیٰ میں اولین ترجیح تشدد کی روک تھام ہے، یورپی یونین

May 17, 2021

یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اولین ترجیح تشدد کی روک تھام ہے۔

برسلز میں میڈیا اور اقوام متحدہ کے اسکولوں پر اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اس پر پابندی لگنے کے صحافی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر پابندیوں کا سوال ابھی تک نہیں اٹھایا گیا ہے۔

پیٹر اسٹانو کا کہنا تھا کہ یورپی یونین مشرق وسطیٰ میں بامقصد مذاکرت کی بحالی چاہتا ہے۔