پریانکا کے شوہر نک جوناس حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

May 17, 2021

امریکی اداکار و گلوکار اور بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس گزشتہ روز اپنے نئے شو کی فلمنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق اس حادثے کی نوعیت کا تو پتہ نہیں چلا، لیکن یہ ایک بڑا حادثہ تھا کیونکہ نک جونس کو اس حادثے کے بعد ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ نک پہلی بار سیٹ پر زخمی نہیں ہوئے، اس سے قبل 2018 میں بھی وہ ایک شو کے بعد میکسیکو میں ورک آؤٹ کے دوران اپنے ہاتھ زخمی کرابیٹھے تھے۔