کراچی: بارش کے بعد شہر کے بڑے حصے سے بجلی غائب

May 18, 2021

کراچی میں بارش کے بعد شہر کے بڑے حصے سے بجلی غائب ہوگئی۔

شہر میں شدید گرمی کے بعد موسم اچانک ہی بدل گیا، گردو غبار کا طوفان آیا اور ہلکی پھلکی بارش بھی ہوئی۔ تیز ہوا اور بارش کی چھینٹ پڑتے ہی شہر کے کئی علاقوں سے بجلی چلی گئی۔

نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، اسکیم 33، سرجانی ٹاؤن، اورنگی اور کورنگی میں بجلی بند کردی گئی۔


لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا اور سائٹ کے علاقوں سے بھی بجلی غائب ہوگی۔

گرد آلود ہوائیں چلنے کے بعد شہر میں 500 سے زائد فیڈر بند ہوگئے ہیں۔

ترجمان کے۔الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں 1500سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال ہے، احتیاطی طور پر 250 سے 300 فیڈرز کی بجلی بند کی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی شکایات، کنڈے والے علاقوں اور دیگر وجوہات پر فیڈر بند کئے گئے۔