اداکار رندھیر کپور اسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل

May 18, 2021

بالی ووڈ کے سینئر اداکار، کرینہ اور کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیروبائی امبانی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 74 سالہ رندھیر کپور کو 28 اپریل کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں انھیں ایک دو روز تک آئی سی یو میں بھی رکھا گیا تھا۔

منگل کو اسپتال ذرائع نے بتایا کہ اب ان کی طبیعت بالکل بہتر ہے اس لیے انھیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔