سعودی عرب میں کورونا کے 1047 نئے کیس رپورٹ، 14 مریضوں کا انتقال

May 18, 2021

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1047 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 027 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14 مریض انتقال کرگئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 188ہوگئی ہے اور سعودی عرب میں ایکٹیو کورونا کیسز 8 ہزار 78 ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے 1384مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔