سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا

May 19, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کا اضافہ ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 1849 ڈالر سے بڑھ کر 1866 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 800روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 7ہزار 250 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 686 روپے کے اضافے سے 91ہزار 950 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1420 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔