شاہد آفریدی کا فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی

May 20, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی جارحیت کا شکار بننے والے معصوم فلسطینی بچوں کے لئے پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے ہمراہ فلسطین کا جھنڈا اٹھائے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں دور بہت دور ہیں ہم،مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ،اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آبا کے دل،تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے۔

شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں،غم کی تمام راہیں عارضی ہیں۔

شاہد آفریدی کے پیغام کو ان کے اکاؤنٹس پر لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔