چودھری نثار کا رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا فیصلہ

May 20, 2021

سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری نثار کے اگلے ہفتے حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔

چودھری نثار 2018 میں پی پی۔10 راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے انتخابات میں کامیابی کے بعد رکن پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا تھا۔