لاہور ہائیکورٹ میں 24 مئی کو کرکٹر بابر اعظم کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

May 22, 2021

لاہور ہائیکورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔

بابر اعظم کی درخواستوں پر جسٹس محمد وحید خان 24 مئی کو سماعت کریں گے۔

قومی کرکٹر نے اپنے خلاف درج مقدمات کو ختم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے، بابر اعظم نے سیشن کورٹ کے مقدمات درج کرنے کے احکامات چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن کورٹ نے موقف سنے بغیر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمات درج کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔