آندھی اور بارش، سندھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم

May 23, 2021

سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ترجمان سیپکو کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے 130 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

سیپکو کا کہنا ہے کہ روہڑی، پنوعاقل، اوباڑو، خیرپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، پڈعیدن، دادو سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فرا ہمی معطل ہے۔