بحرین نے پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

May 24, 2021

کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے بحرین نے پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیگر ملکوں میں بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال بھی شامل ہیں، پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

بحرینی شہری اور اقامہ ہولڈرز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ بحرین کے شہریوں کو وطن پہنچنے پر دس روزہ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔